QR CodeQR Code

کم جونگ ان کو تندرست دیکھ کر خوشی ہوئی، صدر ٹرمپ

5 May 2020 00:33

سماجی رابطے کی سائیٹ پر صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ہم منصب کم جونگ ان کے تین ہفتوں بعد میں دوبارہ عوامی منظر پر آنے کے بعد ٹویٹ کیا کہ میں اس ایک شخص کیلئے خوش ہوں کہ میں نے انہیں دیکھ لیا اور وہ تندرست ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کم جونگ ان کے دوبارہ سامنے آنے پرخوشی ہے، ٹی وی پر شمالی کوریا کے حکمران صحتمند نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ کم جونگ ان سے متعلق افواہیں تھیں کہ وہ سخت بیمار ہیں یا ممکنہ طور پر انتقال کرگئے ہیں، تاہم تقریباً تین ہفتوں بعد شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن نے کم کو چہل قدمی کرتے اور ایک سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا۔ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ہم منصب کم جونگ ان کے تین ہفتوں بعد میں دوبارہ عوامی منظر پر آنے کے بعد ٹویٹ کیا کہ میں اس ایک شخص کیلئے خوش ہوں کہ میں نے انہیں دیکھ لیا اور وہ تندرست ہیں۔


خبر کا کوڈ: 860699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860699/کم-جونگ-ان-کو-تندرست-دیکھ-کر-خوشی-ہوئی-صدر-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org