QR CodeQR Code

جی بی میں کرونا وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آگئے

5 May 2020 20:35

محکمہ صحت سے جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع استور کے 11 اور گلگت کے 2 جبکہ دیامر کا ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 386 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 14 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ کرونا کے 3 مریض مکمل صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع استور کے 11 اور گلگت کے 2 جبکہ دیامر کا ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 386 ہو گئی ہے جن میں فعال کیسز کی تعداد کی 101 ہے۔ ان میں سے ضلع استور کے 61 ضلع گلگت کے 24، ضلع نگر کے 4، سکردو کے 3، ضلع دیامر، ضلع شگر، گانچھے اور ضلع ہنزہ کے دو دو اور ضلع غذر کا ایک مریض شامل ہے جو کہ قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 860877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860877/جی-بی-میں-کرونا-وائرس-کے-14-نئے-کیسز-سامنے-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org