0
Tuesday 5 May 2020 20:35

جی بی میں کرونا وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آگئے

جی بی میں کرونا وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 14 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ کرونا کے 3 مریض مکمل صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع استور کے 11 اور گلگت کے 2 جبکہ دیامر کا ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 386 ہو گئی ہے جن میں فعال کیسز کی تعداد کی 101 ہے۔ ان میں سے ضلع استور کے 61 ضلع گلگت کے 24، ضلع نگر کے 4، سکردو کے 3، ضلع دیامر، ضلع شگر، گانچھے اور ضلع ہنزہ کے دو دو اور ضلع غذر کا ایک مریض شامل ہے جو کہ قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش