QR CodeQR Code

پشاور، تراویح کیلئے جانیوالا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

5 May 2020 23:59

ذرائع کے مطابق بڈھ بیر میں پولیس اے ایس آئی جو ضلع ہنگو میں تعینات تھا، تراویح کیلئے گھر سے نکل کر مسجد جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسکو شدید زخمی کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گھر سے تراویح کے لئے مسجد جانے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بڈھ بیر میں پولیس اے ایس آئی جو ضلع ہنگو میں تعینات تھا، تراویح کے لئے گھر سے نکل کر مسجد جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا، جسے طبی امداد کی کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 860916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860916/پشاور-تراویح-کیلئے-جانیوالا-پولیس-اہلکار-فائرنگ-سے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org