QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا شیخ رشید کو فی الحال ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ

6 May 2020 01:13

ایک بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ ٹرین سروسز بحال ہونے سے ریلوے اسٹیشنز پر ہجوم بڑھ جائے گا، جس سے کورونا کے کیسز بھی بڑھ سکتے ہیں، وفاقی حکومت پیسوں کی لالچ میں شہریوں کی زندگی سے نہ کھیلے، پہلے ہی وفاق کی لاپرواہی کی وجہ سے ملک میں کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شیخ رشید کو فی الحال ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت ملک میں ٹرینیں چلانے کا نہیں بلکہ لوگوں کو کورونا سے بچانے کا وقت ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ ٹرین سروسز بحال ہونے سے ریلوے اسٹیشنز پر ہجوم بڑھ جائے گا، جس سے کورونا کے کیسز بھی بڑھ سکتے ہیں، وفاقی حکومت پیسوں کی لالچ میں شہریوں کی زندگی سے نہ کھیلے، پہلے ہی وفاق کی لاپرواہی کی وجہ سے ملک میں کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اویس شاہ نے کہا کہ ریاست کا کام ہوتا ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کرے ان کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔


خبر کا کوڈ: 860931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860931/سندھ-حکومت-کا-شیخ-رشید-کو-فی-الحال-ٹرین-سروس-نہ-چلانے-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org