QR CodeQR Code

فیصل ایدھی کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

7 May 2020 03:41

ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے صحت بخشی، اور کورونا میں مبتلا تمام افراد کے لیے دعاگو ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سماجی ادارے کے سربراہ فیصل ایدھی کا تیسرا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی رپورٹ کے حوالے سے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے صحت بخشی، اور کورونا میں مبتلا تمام افراد کے لیے دعاگو ہوں۔ فیصل ایدھی نے ٹویٹر پر اپنی تیسری کورونا روپوٹ بھی پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 861167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861167/فیصل-ایدھی-کا-تیسرا-کورونا-ٹیسٹ-منفی-آگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org