QR CodeQR Code

مجلس احرار کے رہنما کی پرویزالہیٰ سے ملاقات، قادیانیوں کیخلاف کھڑے ہونے پر خراج تحسین

7 May 2020 11:13

مجلس کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرکے عقیدۃ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے (ق) لیگ کے کردار کو سراہا اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو شامل نہ کرنے کی سمری منظور ہونے پر وفاقی کابینہ اور خصوصاََ وفاقی وزیر مذہبی امور کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے جو دو ٹوک موَقف اختیار کیا ہے، اس کو تحریک ختم نبوت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں سید محمد کفیل بخاری نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرکے عقیدۃ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے (ق) لیگ کے کردار کو سراہا اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 861218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861218/مجلس-احرار-کے-رہنما-کی-پرویزالہی-سے-ملاقات-قادیانیوں-کیخلاف-کھڑے-ہونے-پر-خراج-تحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org