0
Thursday 7 May 2020 11:13

مجلس احرار کے رہنما کی پرویزالہیٰ سے ملاقات، قادیانیوں کیخلاف کھڑے ہونے پر خراج تحسین

مجلس احرار کے رہنما کی پرویزالہیٰ سے ملاقات، قادیانیوں کیخلاف کھڑے ہونے پر خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو شامل نہ کرنے کی سمری منظور ہونے پر وفاقی کابینہ اور خصوصاََ وفاقی وزیر مذہبی امور کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے جو دو ٹوک موَقف اختیار کیا ہے، اس کو تحریک ختم نبوت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں سید محمد کفیل بخاری نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرکے عقیدۃ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے (ق) لیگ کے کردار کو سراہا اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 861218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش