QR CodeQR Code

نومنتخب عراقی وزیراعظم کو ایرانی وزیرخارجہ کیطرف سے مبارکباد

ایران ہمیشہ سے عراقی عوام اور اُنکی منتخب قیادت کیساتھ کھڑا ہے، جواد ظریف

7 May 2020 22:11

ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں نومنتخب عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی، انکی کابینہ اور عراقی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم ایم اے کاظمی، انکی کابینہ، عراقی پارلیمنٹ اور خصوصا عراقی عوام کو نئی حکومت کی کامیاب تشکیل مبارک ہو۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں نومنتخب عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی، ان کی کابینہ اور عراقی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم ایم اے کاظمی، ان کی کابینہ، عراقی پارلیمنٹ اور خصوصا عراقی عوام کو نئی حکومت کی کامیاب تشکیل مبارک ہو۔ ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران ہمیشہ سے عراقی عوام اور ان کی منتخب سیاسی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 861321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861321/ایران-ہمیشہ-سے-عراقی-عوام-اور-ا-نکی-منتخب-قیادت-کیساتھ-کھڑا-ہے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org