QR CodeQR Code

وطن واپس آنیوالے سینکڑوں پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے

9 May 2020 10:55

واپس آنے والوں میں سندھ سے تعلق رکھنے والے 2069 میں سے پانچ سو افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے واپس آنے والے سینکڑوں پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس وبا کے پھیلنے اور شٹ ڈائون کے نتیجے میں اکثر اپنی ملازمتوں سے محروم اور کیمپوں میں گذر بسر پر مجبور تھے۔ حکام کے مطابق 20 ہزار پاکستانی اب تک وطن واپس آ چکے ہیں، ان میں اکثریت غیر ہنرمند محنت کش طبقے کی ہے کیونکہ اقتصادی مندی کے نتیجے میں ان کی ملازمت ختم ہو گئی ہیں۔ واپس آنے والوں میں سندھ سے تعلق رکھنے والے 2069 میں سے پانچ سو افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں واپس آنے والے 1600 میں سے 200 افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔


خبر کا کوڈ: 861557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861557/وطن-واپس-ا-نیوالے-سینکڑوں-پاکستانیوں-کے-کورونا-ٹیسٹ-مثبت-نکلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org