QR CodeQR Code

عرب امارات اور اسرائیلی حکومت کا دبئی میں صیہونی سفارتخانہ کھولنے پر اتفاق

13 May 2020 13:53

یونیوز نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیت اور ابوظہبی کے درمیان ہونیوالے اتفاق کے مطابق دبئی میں غاصب صیہونی ریاست کا سفارتخانہ عارضی طور پر کھولا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے دبئی میں اسرائیل کا عارضی سفارت خانہ کھولنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یونیوز نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیت اور ابوظہبی کے درمیان ہونے والے اتفاق کے مطابق دبئی میں غاصب صیہونی ریاست کا سفارت خانہ عارضی طور پر کھولا جائے گا۔ بعض ذرائع نے دنیا میں جاری کورونا کے بحران کے درمیان اسرائیل کے ساتھ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے قیام کی خبریں شا‏‏ئع کی ہیں، جن میں کہا کہ گیا ہے مذکورہ دونوں ممالک اسرائیل کے ساتھ تجربات اور طبی وسائل کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیکل سینٹر کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سرغنہ یوئل ہارون نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے آغاز سے قبل متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے رابطہ کیا تھا، جو ہفتہ وار بنیاد پر جاری ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران خطے کے عرب ملکوں خاص طور پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 862425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862425/عرب-امارات-اور-اسرائیلی-حکومت-کا-دبئی-میں-صیہونی-سفارتخانہ-کھولنے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org