QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں دو قبائل میں تصادم، 21 افراد زخمی

13 May 2020 14:08

پولیس کا کہنا ہے کہ قبائلی تصادم کے نتیجے میں ایک قبیلے کے 12 اور دوسرے قبیلے کے 9 افراد زخمی ہوئے۔ فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ڈنڈوں، چاقو اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دو قبائل میں تصادم سے 21 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق میرانشاہ کے گاؤں تپی میں دو قبائل میں تصادم کے دوران فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ڈنڈوں، چاقو اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ قبائلی تصادم کے نتیجے میں ایک قبیلے کے 12 اور دوسرے قبیلے کے 9 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 862434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862434/شمالی-وزیرستان-میں-دو-قبائل-تصادم-21-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org