0
Wednesday 13 May 2020 14:08

شمالی وزیرستان میں دو قبائل میں تصادم، 21 افراد زخمی

شمالی وزیرستان میں دو قبائل میں تصادم، 21 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دو قبائل میں تصادم سے 21 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق میرانشاہ کے گاؤں تپی میں دو قبائل میں تصادم کے دوران فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ڈنڈوں، چاقو اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ قبائلی تصادم کے نتیجے میں ایک قبیلے کے 12 اور دوسرے قبیلے کے 9 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 862434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش