QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا پرائیویٹ اسکولز کا یکم جون سے اسکولز کھولنے کا مطالبہ

13 May 2020 18:01

دوسری جانب والدین بھی حکومتی فیصلے کے حق میں سامنے آگئے اور کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کا کام صرف پیسے بٹورنا ہے، ان اسکولز کو چاہیئے کہ جب تک حکومت فیصلہ نہیں کرتی یہ نہ کھولیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پرائیویٹ اسکولز مالکان نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے یکم جون کو تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ صدر پرائیویٹ اسکول نذر حسین کا کہنا ہے کہ حکومت کے 15 جولائی تک اسکولوں کو بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ دوسری جانب والدین بھی حکومتی فیصلے کے حق میں سامنے آگئے اور کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کا کام صرف پیسے بٹورنا ہے، پرائیویٹ اسکول والے اپنے مفاد کیلئے اسکول کھول رہے ہیں اس لئے پرائیویٹ اسکولز کو چاہیئے کہ جب تک حکومت فیصلہ نہیں کرتی یہ اسکول نا کھولے۔ پرائیویٹ اسکول ایجوکیشن کونسل کے مطابق چھوٹے نجی تعلیمی اداروں کے پاس عمارت کا کرایہ ہے اور نہ ہی تنخواہیں دینے کو ہیں، حکومت ان کے حال پر رحم کرے۔


خبر کا کوڈ: 862483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862483/خیبر-پختونخوا-پرائیویٹ-اسکولز-کا-یکم-جون-سے-کھولنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org