QR CodeQR Code

کراچی کے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا مشکل ہے، تاجر اتحاد

14 May 2020 15:37

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا ہے کہ عوام کا اتنا رش نہ ہو، اس لئے حکومت سے 24 گھنٹے مارکیٹيں کھلونے کی اجازت مانگی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ایس او پیز کے تحت کراچی کی مارکیٹيں کھولنا ناممکن ہوگیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا ہے کہ کراچی کے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا مشکل ہو رہا ہے، شہریوں کے ہجوم کو سنبھالنا تاجروں کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اتنا رش نہ ہو، اس لئے حکومت سے 24 گھنٹے مارکیٹيں کھلونے کی اجازت مانگی تھی۔ چئیرمین سندھ تاجر اتحاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے کارکنان مارکیٹوں میں تعینات کرے، زینب مارکیٹ سیل ہونے پر کمشنز کراچی سے ملاقات کریں گے، کوشش ہے کہ معاملات طے پا جائیں۔


خبر کا کوڈ: 862680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862680/کراچی-کے-بازاروں-میں-ایس-او-پیز-پر-عمل-درآمد-کروانا-مشکل-ہے-تاجر-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org