QR CodeQR Code

ایم کیو ایم سے تعلقات کا انحصار اس کے طرز عمل پر ہو گا، پرویز رشید

21 Jul 2011 00:18

اسلام ٹائمز:لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نے کے رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کی ریکوزیشن ایم کیو ایم اور نون لیگ نے دی تھی اسلئے آئندہ تعلقات کا انحصار پارلیمنٹ میں اسکے طرز عمل پر ہو گا۔ سینیٹر پرویز رشید نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرے گی۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما سینٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایم کیو ایم کیساتھ تعلقات کا انحصار پارلیمنٹ میں اس کے طرز عمل پر ہو گا۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی کے مری اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ کی گورنرشپ دوبارہ قبول کرنے پر غور کیا گیا۔ ارکان سے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بارے میں بیان بازی سے گریز کریں۔ انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کی ریکوزیشن ایم کیو ایم اور نون لیگ نے دی تھی اسلئے آئندہ تعلقات کا انحصار پارلیمنٹ میں اسکے طرز عمل پر ہو گا۔ سینیٹر پرویز رشید نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 86306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86306/ایم-کیو-سے-تعلقات-کا-انحصار-اس-کے-طرز-عمل-پر-ہو-گا-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org