0
Thursday 21 Jul 2011 00:18

ایم کیو ایم سے تعلقات کا انحصار اس کے طرز عمل پر ہو گا، پرویز رشید

ایم کیو ایم سے تعلقات کا انحصار اس کے طرز عمل پر ہو گا، پرویز رشید
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما سینٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایم کیو ایم کیساتھ تعلقات کا انحصار پارلیمنٹ میں اس کے طرز عمل پر ہو گا۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی کے مری اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ کی گورنرشپ دوبارہ قبول کرنے پر غور کیا گیا۔ ارکان سے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بارے میں بیان بازی سے گریز کریں۔ انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کی ریکوزیشن ایم کیو ایم اور نون لیگ نے دی تھی اسلئے آئندہ تعلقات کا انحصار پارلیمنٹ میں اسکے طرز عمل پر ہو گا۔ سینیٹر پرویز رشید نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 86306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش