QR CodeQR Code

پاکستانی امداد،امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی میں بل کی سماعت جاری

21 Jul 2011 00:29

اسلام ٹائمز:اس بل کے منظور ہونے کی صورت میں اوباما انتظامیہ کو کانگریس کو یہ یقین دہانی کرانی پڑے گی کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں امریکا سے تعاون کر رہا ہے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی میں پاکستانی امداد کی کٹوتی کے بل کی سماعت ہوئی۔ امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی نے پاکستان کی امداد میں کٹوتی کے بل کی سماعت کی۔ رکن ہاورڈ برمن کا کہنا ہے کہ اس سے پاک امریکا تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ ری پبلکن کی جانب سے مصر اور لبنان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے امور خارجہ میں پاکستان کی امداد روکنے کے بل کے مسودے پر بحث جاری ہے۔ اس بل کے منظور ہونے کی صورت میں اوباما انتظامیہ کو کانگریس کو یہ یقین دہانی کرانی پڑے گی کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں امریکا سے تعاون کر رہا ہے۔ مسودے کے مطابق مصر، لبنان، یمن اور فلسطینی اتھارٹی کی امداد روکی جا سکیں گی۔


خبر کا کوڈ: 86307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86307/پاکستانی-امداد-امریکی-کانگریس-کی-خارجہ-کمیٹی-میں-بل-سماعت-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org