QR CodeQR Code

ملک کو لوٹنے والوں نے قوم کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، ڈاکٹر صفدرہاشمی 

18 May 2020 21:28

ملتان میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ چینی آٹا خور حکمرانوں سے اقتدار چھیننا ہوگا، ملک میں جاری وبائی صورتحال میں نیازی حکومت پریشان نظر آرہی ہے جبکہ عوام خودکشیاں کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ اہل ملتان کو ان کے منتخب نمائندوں نے مشکل وقت میں تنہا چھوڑا، حالات بدلنے کے لیے عوامی ایماندار قیادت کو منتخب کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی ملتان کے کارکنان نے عزم کیا ہے اب چوروں، ڈاکووں اور لٹیروں کے ہاتھوں سے اقتدار چھیننے کا وقت آگیا ہے، آج جب عوام کو ان کی ضرورت پڑی تو ان کے ڈیروں پر تالے لگے ہوئے ہیں، جب انہیں عوام کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ ہر طرح کی ضروریات پوری کرنے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست ہے آٹا و چینی خور حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، بازار آباد پڑے ہیں، ایس او پیز کی باتیں کرنے والے بتائیں کیا ایس او پیز صرف مساجد کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو چوروں اور لٹیروں نے لوٹا اب جماعت اسلامی کا کارکن ایسا نہیں ہونے دے گا، اب مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا جائے گا، جس کے نشان پر مہر لگے گی وہی بیلٹ بکس سے نکلے گی، پاکستان کی عوام کے ساتھ مزید کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 863446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863446/ملک-کو-لوٹنے-والوں-نے-قوم-بے-یار-مددگار-چھوڑ-دیا-ڈاکٹر-صفدرہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org