QR CodeQR Code

ایل او سی پہ بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری، شہری شدید زخمی

18 May 2020 23:47

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے ججوٹ گاؤں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی شفا خانے پہنچادیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث ایک شہری شدید زخمی ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے ججوٹ گاؤں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی شفا خانے پہنچادیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 863479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863479/ایل-او-سی-پہ-بھارتی-جارحیت-کا-سلسلہ-جاری-شہری-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org