QR CodeQR Code

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج سے شروع، اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

21 Jul 2011 07:30

اسلام ٹائمز:مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی کی معطلی کے معاملات پر مشترکہ احتجاج کیا جائے گا۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج سے شروع ہو رہے ہیں، دونوں ایوانوں کے اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر فہمیدہ مرزا جبکہ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین جان جمالی کی زیر صدارت ہو گا۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے دونوں ایوانوں کے اجلاس شام پانچ بجے ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی کی معطلی کے معاملات پر مشترکہ احتجاج کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 86368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86368/قومی-اسمبلی-اور-سینیٹ-کے-اجلاس-آج-سے-شروع-ہنگامہ-خیز-ہونے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org