QR CodeQR Code

کورونا ڈیٹا میں ہیرا پھیری سے انکار پر امریکی سائنسدان کو سزا

20 May 2020 08:47

ربیکا جونز نے امریکی نیوز نیٹ ورک کو کی گئی ای میل میں بتایا کہ انہوں نے اکیلے دو زبانوں میں الگ الگ ایپلی کیشنز تیار کیں، جن میں 6 منفرد نقشوں کے ذریعے 5 لاکھ افراد کا ڈیٹا یکجا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا سے متعلق ڈیٹا پورٹل بنانے والی سائنسدان کو اعداد و شمار میں ہیرا پھیری سے انکار پر ناصرف عہدے سے ہٹایا گیا بلکہ انہیں محکمہ صحت سے بھی برطرف کر دیا گیا۔ ربیکا جونز نے امریکی نیوز نیٹ ورک کو کی گئی ای میل میں بتایا کہ انہوں نے اکیلے دو زبانوں میں الگ الگ ایپلی کیشنز تیار کیں، جن میں 6 منفرد نقشوں کے ذریعے 5 لاکھ افراد کا ڈیٹا یکجا کیا، جس کا مقصد تھا کہ فلوریڈا کے لوگوں اور تحقیق کاروں کو کورونا کی حقیقی صورتحال معلوم ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے انہوں نے بلامعاوضہ دو ماہ تک 16 سولہ گھنٹے کام کیا۔ڈیٹا میں تبدیلی سے انکار پر انہیں فلوریڈا کے محکمہ صحت سے گرافک انفارمیشن سسٹم منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ربیکا جونز نے تحقیق کرنے والوں کو خبردار کیا ہےکہ وہ ان کے پورٹل سے ڈیٹا لینے میں احتیاط کریں کیونکہ اس میں متوقع طور پر تبدیلیاں کر دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 863721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863721/کورونا-ڈیٹا-میں-ہیرا-پھیری-سے-انکار-پر-امریکی-سائنسدان-کو-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org