QR CodeQR Code

یو اے ای کا مریخ پر اپنا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان

20 May 2020 23:27

عرب میڈیا کے مطابق یہ مشن تقریباً 49 کروڑ 50 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے فروری 2021ء میں ممکنہ طور پر مریخ کے مدار میں پہنچ جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے مریخ پر اپنا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کر دیا، یہ مریخ کی طرف کسی بھی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلا مشن ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای 15 جولائی 2020ء کو اپنا پہلا مریخ مشن مارس ہوپ پروب اپنی منزل کی جانب روانہ کرے گا۔ مشن کے ساتھ کوئی خلانورد نہیں جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ مشن تقریباً 49 کروڑ 50 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے فروری 2021ء میں ممکنہ طور پر مریخ کے مدار میں پہنچ جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق یو اے ای کا یہ مشن جاپان کے تانیگا شیما اسپیس سینٹر سے مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز کے MHI H2A پلیٹ فارم سے بھیجا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 863910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863910/یو-اے-کا-مریخ-پر-اپنا-خلائی-مشن-بھیجنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org