0
Wednesday 20 May 2020 23:27

یو اے ای کا مریخ پر اپنا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان

یو اے ای کا مریخ پر اپنا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے مریخ پر اپنا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کر دیا، یہ مریخ کی طرف کسی بھی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلا مشن ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای 15 جولائی 2020ء کو اپنا پہلا مریخ مشن مارس ہوپ پروب اپنی منزل کی جانب روانہ کرے گا۔ مشن کے ساتھ کوئی خلانورد نہیں جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ مشن تقریباً 49 کروڑ 50 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے فروری 2021ء میں ممکنہ طور پر مریخ کے مدار میں پہنچ جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق یو اے ای کا یہ مشن جاپان کے تانیگا شیما اسپیس سینٹر سے مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز کے MHI H2A پلیٹ فارم سے بھیجا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 863910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش