QR CodeQR Code

روس نے وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا

21 May 2020 08:42

روسی مندوب نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب امریکا اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ ایران کو وینزویلا کو تیل فراہم کرنے سے روکا جائے اور اس پر مزید پابندیاں لگائی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔ روسی مندوب نے کہا ہے کہ جارحانہ اقدام سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں روس کے مندوب کا کہنا تھا کراکس میں داخلی سطح پر ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل ہونے چاہیں نہ کہ غیر ملکی مداخلت شروع کر دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور ملکی آئین کے مطابق مسائل پرامن اور سیاسی انداز سے حل کیے جانے چاہیں، وینزویلا کی خودمختاری اور علاقائی استحکام کا احترام کیا جائے۔ روسی مندوب نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب امریکا اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ ایران کو وینزویلا کو تیل فراہم کرنے سے روکا جائے اور اس پر مزید پابندیاں لگائی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 863952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863952/روس-نے-وینزویلا-کی-خودمختاری-خلاف-ورزی-کا-معاملہ-سلامتی-کونسل-میں-اٹھا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org