0
Thursday 21 May 2020 08:42

روس نے وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا

روس نے وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا
اسلام ٹائمز۔ روس نے وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔ روسی مندوب نے کہا ہے کہ جارحانہ اقدام سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں روس کے مندوب کا کہنا تھا کراکس میں داخلی سطح پر ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل ہونے چاہیں نہ کہ غیر ملکی مداخلت شروع کر دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور ملکی آئین کے مطابق مسائل پرامن اور سیاسی انداز سے حل کیے جانے چاہیں، وینزویلا کی خودمختاری اور علاقائی استحکام کا احترام کیا جائے۔ روسی مندوب نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب امریکا اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ ایران کو وینزویلا کو تیل فراہم کرنے سے روکا جائے اور اس پر مزید پابندیاں لگائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 863952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش