QR CodeQR Code

اسلام آباد ہائی کورٹ کا میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی روکنے کا حکم

21 May 2020 16:22

عدالت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی 90 روز کے لیے معطلی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انصر عزیز کی 90 روزہ معطلی کا 17 مئی 2020ء کا وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ شیخ انصر عزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناع جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی کرپشن الزامات پر معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے مئیر اسلام آباد کو معطل کیا ہے۔ عدالت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی 90 روز کے لیے معطلی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انصر عزیز کی 90 روزہ معطلی کا 17 مئی 2020ء کا وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ شیخ انصر عزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔ سابق میئر کے خلاف ایم سی آئی کی چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے ریفرنس پیش کیاتھا جس پر شفاف تحقیقات کے لیے لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد نے میئر کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 864070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864070/اسلام-آباد-ہائی-کورٹ-کا-میئر-شیخ-انصر-عزیز-کی-معطلی-روکنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org