QR CodeQR Code

عمران خان نے کابینہ اجلاس میں چینی برآمد کی مخالفت کی تھی، شیخ رشید

25 May 2020 10:34

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پاکستان آ کر غلطی کی، اب جیل جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان آ کر غلطی کی، اب شہباز شریف جیل جائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، اب نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے نہیں ہو رہے۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کابینہ اجلاس میں چینی برآمد کی مخالفت کی تھی، جو مرضی الزام دے دیں عمران خان ایماندار اور صاف آدمی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسد عمر بھی ایماندار آدمی ہیں غلطی ہو جاتی ہے، جہانگیر ترین کا عمران خان کے ساتھ ایک فیس تھا وہ اب خراب ہو گیا ہے، آج کل کابینہ میں عمران خان اسد عمر کی زیادہ سنتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864683/عمران-خان-نے-کابینہ-اجلاس-میں-چینی-برا-مد-کی-مخالفت-تھی-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org