QR CodeQR Code

اسلام آباد، ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

27 May 2020 11:27

نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ مقتولین میں اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل محمد سجاد شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس ناکے پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین میں اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل محمد سجاد شامل ہیں۔ اے ایس آئی محسن 26 نمبر چونگی ناکہ پر ڈیوٹی کر رہا تھا اور دوسرا حوالدار سجاد بھی اسی ناکہ پر تعینات تھا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دونوں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 864978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864978/اسلام-آباد-ناکے-پر-فائرنگ-سے-دو-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org