0
Wednesday 27 May 2020 11:27

اسلام آباد، ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد، ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس ناکے پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین میں اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل محمد سجاد شامل ہیں۔ اے ایس آئی محسن 26 نمبر چونگی ناکہ پر ڈیوٹی کر رہا تھا اور دوسرا حوالدار سجاد بھی اسی ناکہ پر تعینات تھا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دونوں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 864978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش