QR CodeQR Code

درگاہ لعل شہباز قلندر کو زائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ

27 May 2020 15:14

مزار پر ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے درگاہ حضرت سیدنا عثمان مروندی المعروف قلندر لعل شہباز کو تقریبا ڈھائی ماہ بعد زائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف منور مہیسر نے بتایا کہ درگاہ قلندر لعل شہباز کو کل جمعرات سے ایس او پی کے تحت کھولا جائے گا، مزار پر ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات ہوگی۔ اس سال درگاہ پر سالانہ عرس نہیں منعقد ہوگا۔ حکومت نے زائرین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور واک تھرو سینیٹائزر گیٹ بھی لگائے جائیں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر درگاہ لعل شہباز کو 14 مارچ کوزائرین کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 865045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865045/درگاہ-لعل-شہباز-قلندر-کو-زائرین-کیلئے-کھولنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org