QR CodeQR Code

سکی کناری پن بجلی منصوبے کی تعمیر کورونا کی وبا سے متاثر نہیں ہوئی ہے، عاصم سلیم باجوہ

27 May 2020 17:39

اپنے ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دریائے کنہار پر ایک ارب چھیانوے کروڑ تیس لاکھ ڈالر کے لاگت کے اس منصوبے سے آٹھ سو چوہتر میگاواٹ پن بجلی حاصل ہوگی جبکہ چار ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سکی کناری پن بجلی منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں، سستی بجلی پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سکی کناری پن بجلی منصوبے کا پچاس فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، منصوبے کی تعمیر کورونا کی وباء سے متاثر نہیں ہوئی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دریائے کنہار پر ایک ارب چھیانوے کروڑ تیس لاکھ ڈالر کے لاگت کے اس منصوبے سے آٹھ سو چوہتر میگاواٹ پن بجلی حاصل ہوگی جبکہ چار ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 865071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865071/سکی-کناری-پن-بجلی-منصوبے-کی-تعمیر-کورونا-وبا-سے-متاثر-نہیں-ہوئی-ہے-عاصم-سلیم-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org