QR CodeQR Code

وہ نواز شریف ہی ہے جس نے اس دھرتی کو سنوارا ہے، مریم نواز

28 May 2020 10:01

یوم تکبیر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستان سناتا ہے، وہ داستان جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ سلام ہے نواز شریف پر کہ کوئی مشکل، کوئی قربانی نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنی، پاکستان زندہ باد۔


مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے یوم تکبیر کے حوالے سے کہا ہے کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستان سناتا ہے، وہ داستان جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ سلام ہے نواز شریف پر کہ کوئی مشکل، کوئی قربانی نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنی، پاکستان زندہ باد۔ مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ پوچھو اس دھرتی کی مٹی کے اک اک ذرے سے، اس کے دریاؤں میں بہتے پانیوں کی اک اک بوند سے، کہ کون ہے جس نے اس چمن کو سنوارا ہے، اس کی سرحدوں کوناقابل تسخیر بنایا ہے، وہ کون ہے جو سب قربان کر کے بھی عہد وفا نبھا رہا ہے اور نبھاتا رہے گا، بس ایک ہی جواب آئے گا، سلام نواز شریف۔


خبر کا کوڈ: 865159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865159/وہ-نواز-شریف-ہی-ہے-جس-نے-اس-دھرتی-کو-سنوارا-مریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org