0
Thursday 28 May 2020 10:01

وہ نواز شریف ہی ہے جس نے اس دھرتی کو سنوارا ہے، مریم نواز

وہ نواز شریف ہی ہے جس نے اس دھرتی کو سنوارا ہے، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے یوم تکبیر کے حوالے سے کہا ہے کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستان سناتا ہے، وہ داستان جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ سلام ہے نواز شریف پر کہ کوئی مشکل، کوئی قربانی نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنی، پاکستان زندہ باد۔ مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ پوچھو اس دھرتی کی مٹی کے اک اک ذرے سے، اس کے دریاؤں میں بہتے پانیوں کی اک اک بوند سے، کہ کون ہے جس نے اس چمن کو سنوارا ہے، اس کی سرحدوں کوناقابل تسخیر بنایا ہے، وہ کون ہے جو سب قربان کر کے بھی عہد وفا نبھا رہا ہے اور نبھاتا رہے گا، بس ایک ہی جواب آئے گا، سلام نواز شریف۔
خبر کا کوڈ : 865159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش