QR CodeQR Code

برطانیہ کا پاکستان کیلئے امداد کا اعلان

30 May 2020 06:52

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کی مضبوط دوستی کی نشانی کے طور پر برطانیہ پاکستان کو کورونا وائرس سے جنگ کے لیے 4.39 ملین پاؤنڈز کی مزید امداد دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے کورونا وائرس سے جنگ اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پاکستان کے لیے 4.39 ملین پاؤنڈز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کی مضبوط دوستی کی نشانی کے طور پر برطانیہ پاکستان کو کورونا وائرس سے جنگ کے لیے 4.39 ملین پاؤنڈز کی مزید امداد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے انٹرنیشنل لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان نے معیشت کی بحالی کے ساتھ ضرورت مندوں کی صحت اور حفاظت کا بھی خیال رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865531/برطانیہ-کا-پاکستان-کیلئے-امداد-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org