QR CodeQR Code

شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

30 May 2020 07:53

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شہریار آفریدی نے عوام کو اطلاع دی کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کہ بعد انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت شہریار آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شہریار آفریدی نے عوام کو اطلاع دی کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کہ بعد انھوں نے خود کو گھر میں الگ تھلگ کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو اس بیماری سے محفوظ بنائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے شہریار آفریدی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 865533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865533/شہریار-ا-فریدی-کا-کورونا-ٹیسٹ-مثبت-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org