QR CodeQR Code

شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کر ملک سے بھاگ گئے تھے، رانا ثنا اللہ

30 May 2020 19:04

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن رہنماء نے کہا ہے کہ شیخ رشید آج اس کا ترجمان ہے جو اسے چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھا، عمران نیازی اور شیخ رشید کی مشترک نشانی جھوٹ اور یوٹرن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈرکر ملک سے بھاگ گئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ دھماکوں کے وقت نواز شریف سمیت پوری کابینہ مخالف تھی، دھماکے میں نے، راجا ظفر الحق نے اور ایوب خان نے کیے تھے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت ان کی ڈیوٹی ایسی تھی کہ انہیں ملک سے باہر جانا پڑ گیا، یہ ملکی راز کی بات ہے اور اسے راز میں ہی رہنا چاہیے۔ وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کر ملک سے بھاگ گئے تھے، مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والے آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا شیخ رشید آج اس کا ترجمان ہے جو اسے چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھا، عمران نیازی اور شیخ رشید کی مشترک نشانی جھوٹ اور یوٹرن ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنڈی کا شیطان رمضان میں کھلا رہا اورعید کے بعد بھی شیطان کو کھلی چھٹی ہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کے آٹا چینی چور نیازی، خسرو اور ترین کرپٹ مافیا ہیں ، عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 865640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865640/شیخ-رشید-نے-اعتراف-کیا-ہے-کہ-ایٹمی-دھماکوں-کے-وقت-وہ-ڈر-کر-ملک-سے-بھاگ-گئے-تھے-رانا-ثنا-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org