0
Saturday 30 May 2020 19:04

شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کر ملک سے بھاگ گئے تھے، رانا ثنا اللہ

شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کر ملک سے بھاگ گئے تھے، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈرکر ملک سے بھاگ گئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ دھماکوں کے وقت نواز شریف سمیت پوری کابینہ مخالف تھی، دھماکے میں نے، راجا ظفر الحق نے اور ایوب خان نے کیے تھے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت ان کی ڈیوٹی ایسی تھی کہ انہیں ملک سے باہر جانا پڑ گیا، یہ ملکی راز کی بات ہے اور اسے راز میں ہی رہنا چاہیے۔ وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کر ملک سے بھاگ گئے تھے، مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والے آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا شیخ رشید آج اس کا ترجمان ہے جو اسے چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھا، عمران نیازی اور شیخ رشید کی مشترک نشانی جھوٹ اور یوٹرن ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنڈی کا شیطان رمضان میں کھلا رہا اورعید کے بعد بھی شیطان کو کھلی چھٹی ہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کے آٹا چینی چور نیازی، خسرو اور ترین کرپٹ مافیا ہیں ، عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 865640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش