QR CodeQR Code

خانیوال میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

31 May 2020 10:45

بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی اور عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پل رانگو میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ خانیوال کے نواحی علاقے پل رانگو پر اے سی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی آپریشن کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 افراد دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی اور عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 865715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865715/خانیوال-میں-بس-الٹنے-سے-6-مسافر-جاں-بحق-30-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org