QR CodeQR Code

اب وقت آن پہنچا ہے کہ دنیا نسل پرستی کیخلاف متحد ہو جائے، محمد جواد ظریف

31 May 2020 12:07

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی ریاست مینیاپولیس میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کے سفید فام امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں بےدردی کے ساتھ قتل کیطرف اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ عالمی برادری کیجانب سے نسل پرستی کیخلاف کی جانیوالی کوششیں ایک عرصے سے التواء کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی ریاست مینیاپولیس میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کے سفید فام امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں بےدردی کے ساتھ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے نسل پرستی کے خلاف کی جانے والی کوششیں ایک عرصے سے التواء کا شکار ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ دنیا نسل پرستی کے خلاف متحد ہو جائے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام کے ساتھ 2 سال قبل ایران کے اندر ہنگامے برپا کرنے والوں کے نام امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کا ایک پیغام بھی منسلک کیا۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست مینیاپولیس میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں جارج فلوئڈ نامی سیاہ فام شہری کے ہولناک قتل کے بعد سے پورے امریکہ میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جن میں پولیس کی سینکڑوں گاڑیوں و عمارات سمیت تاحال 1 پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی بھی ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865731/اب-وقت-پہنچا-ہے-کہ-دنیا-نسل-پرستی-کیخلاف-متحد-ہو-جائے-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org