QR CodeQR Code

8 جون سے بیرون ملک سے آنے والوں کو 14دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا، بورس جانسن

4 Jun 2020 09:03

لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک نیوز کانفرنس خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً ٹیسٹ کیلئے رجوع کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً ٹیسٹ کیلئے رجوع کیا جائے، 8 جون سے بیرون ملک سے آنے والوں کو 14دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ وزیراعظم بورس جانسن نے ان خیالات کا اظہار لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنےکیلئے ''ٹیسٹ اینڈ ٹریس'' سسٹم اہم کردار ادا کرے گا۔ خراب موسم کے سبب گھر کے اندر ملاقات کا خطرہ مول نہ لیا جائے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ گھر کے اندر وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، سمر ہالیڈے بک کرنے سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، فارن آفس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کی موت تکلیف دہ ہے، ہر زندگی اہم ہے، نسل پرستی کی کسی بھی معاشرے میں جگہ نہیں ہونی چاہیے، برطانیہ، گلوبل ویکسین سمٹ کی میزبانی کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 866514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866514/8-جون-سے-بیرون-ملک-آنے-والوں-کو-14دن-قرنطینہ-میں-رہنا-ہو-گا-بورس-جانسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org