QR CodeQR Code

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

4 Jun 2020 12:17

حکومت پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا۔ حکومت پاکستان کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تمام صوبوں سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔ وفاقی حکومت کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 866538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866538/کرونا-ایس-او-پیز-کی-خلاف-ورزی-پر-جرمانے-عائد-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org