QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے رہنماء فیصل سبزواری کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے

4 Jun 2020 21:51

اپنے ایک ٹوئٹ میں فیصل سبزواری نے اپنے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دنوں انکے والدین، اہلیہ اور دو بیٹیاں کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں، آج انکا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء اور سابق رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں فیصل سبزواری نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دنوں ان کے والدین، اہلیہ اور دو بیٹیاں کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں، آج ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے صحت یابی کیلئے دعا اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ اسپتالوں میں جگہ کا فقدان ہے۔


خبر کا کوڈ: 866595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866595/ایم-کیو-کے-رہنماء-فیصل-سبزواری-کورونا-وائرس-کی-لپیٹ-میں-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org