QR CodeQR Code

لورالائی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

5 Jun 2020 00:46

مرنے والوں میں باپ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے باعث فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں باپ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 866627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866627/لورالائی-میں-فائرنگ-سے-5-افراد-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org