QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پہلی بار ہوٹل میں منعقد ہو گا

5 Jun 2020 13:27

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے بجائے مقامی نجی ہوٹل میں ہو گا جبکہ آج کے ایجنڈے میں محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت کیےجائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پہلی بار مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے بجائے مقامی نجی ہوٹل میں ہو گا جبکہ آج کے ایجنڈے پر محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت کیےجائیں گے۔ ایجنڈے میں دی پنجاب اوکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ (ترمیمی) بل 2019ء بھی شامل ہے اور اورنج لائن ٹرین پر بحث اور اس کا کرایہ مقرر کرنے کے لیے عام بحث ہو گی۔ واضح رہے کہ آج کے پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 866709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866709/پنجاب-اسمبلی-کا-اجلاس-ا-ج-پہلی-بار-ہوٹل-میں-منعقد-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org