0
Friday 5 Jun 2020 13:27

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پہلی بار ہوٹل میں منعقد ہو گا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پہلی بار ہوٹل میں منعقد ہو گا
اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پہلی بار مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے بجائے مقامی نجی ہوٹل میں ہو گا جبکہ آج کے ایجنڈے پر محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت کیےجائیں گے۔ ایجنڈے میں دی پنجاب اوکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ (ترمیمی) بل 2019ء بھی شامل ہے اور اورنج لائن ٹرین پر بحث اور اس کا کرایہ مقرر کرنے کے لیے عام بحث ہو گی۔ واضح رہے کہ آج کے پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 866709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش