QR CodeQR Code

آج ہی نہیں بلکہ باقی اجلاسوں میں بھی شرکت نہ کرنے کا سوچ رہا ہوں، فواد چوہدری

5 Jun 2020 13:36

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ کا براہ راست سیشن بلانے سے گریز کا مشورہ دیا تھا، جب متبادل انتظامات موجود ہیں تو پھر احتیاطی تدابیر کا راستہ اپنایا جائے، براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج بھی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ آج ہی نہیں بلکہ باقی اجلاسوں میں بھی شرکت نہ کرنے کا سوچ رہا ہوں کیونکہ براہ راست پارلیمنٹ سیشن سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ کا براہ راست سیشن بلانے سے گریز کا مشورہ دیا تھا، جب متبادل انتظامات موجود ہیں تو پھر احتیاطی تدابیر کا راستہ اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مشیر پارلیمانی اُمور بابر اعوان کو بھی اپنے خدشات اور نقطہ نظر سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی ارکان پارلیمنٹ کو سیشن کے بعد کورونا کا مرض لاحق ہوا۔ 
 


خبر کا کوڈ: 866716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866716/ا-ج-ہی-نہیں-بلکہ-باقی-اجلاسوں-میں-بھی-شرکت-نہ-کرنے-کا-سوچ-رہا-ہوں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org