QR CodeQR Code

دوران ڈیوٹی جان کی بازی ہارنے والے پولیس اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ

6 Jun 2020 21:42

ایس ایس پی ایڈمن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے آئی جی دفتر کی جانب سے پیمرا، ڈی جی پی آر، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو شہید لکھنے کی ہدایت جاری کی جائے، دوران ڈیوٹی اپنی جان کی بازی ہارنے والوں کو جاں بحق یا ہلاک لکھنے سے لواحقین کی دل آزاری ہوتی ہے۔ خط کا متن ہے کہ آئین پاکستان فرائض کی ادائیگی کے دوران جان دینے والوں کو شہید کا درجہ دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دوران ڈیوٹی جان کی بازی ہارنے والے پولیس اہلکار شہید ہیں، ایس ایس پی ایڈمن لاہور نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ایسے اہلکاروں کو شہید لکھوانے کیلئے آئی جی پنجاب کو خط لکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دورانِ ڈیوٹی جان کی بازی ہارنے والے پولیس اہلکاروں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شہید لکھا جائے، سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت نے آئی جی پنجاب کو خط لکھا دیا۔ خط میں کہا گیا ہے آئی جی دفتر کی جانب سے پیمرا، ڈی جی پی آر، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو شہید لکھنے کی ہدایت جاری کی جائے، دوران ڈیوٹی اپنی جان کی بازی ہارنے والوں کو جاں بحق یا ہلاک لکھنے سے لواحقین کی دل آزاری ہوتی ہے۔ خط کا متن ہے کہ آئین پاکستان فرائض کی ادائیگی کے دوران جان دینے والوں کو شہید کا درجہ دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 866884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866884/دوران-ڈیوٹی-جان-کی-بازی-ہارنے-والے-پولیس-اہلکاروں-کو-شہید-کا-درجہ-دینے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org