QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم رہنماء ملک اقرار کی گجرات آمد، مولانا ضیغم عباس کے جوانسال بھتیجے کے انتقال پر تعزیت

6 Jun 2020 22:32

مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کے موقع پر مجلس وحدت کے رہنماء کا کہنا تھا کہ بلاشبہ نوجوان کی موت کا غم آپ سب کیلئے بہت بڑی آزمائش ہے، تاہم دعا ہے کہ خدا آپ سب کو صبر جمیل عطا اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین نے جلالپور جٹاں ضلع گجرات کا دورہ کیا اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے مرکزی معاون مولانا چوہدری ضیغم عباس کے جواں سال بھیتجے (چوھدری یاور عباس) کی وفات پہ مولانا ضیغم عباس اور ان کے دیگر اہل خانہ سے تعزیت و اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم نوجوان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ نوجوان کی موت کا غم آپ سب کیلئے بہت بڑی آزمائش ہے، تاہم دعا ہے کہ خدا آپ سب کو صبر جمیل عطا اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
 


خبر کا کوڈ: 866992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866992/ایم-ڈبلیو-رہنماء-ملک-اقرار-کی-گجرات-ا-مد-مولانا-ضیغم-عباس-کے-جوانسال-بھتیجے-انتقال-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org