QR CodeQR Code

ترجمان دفتر خارجہ نے وزارت خارجہ میں کورونا کیسز کی تصدیق کر دی

7 Jun 2020 12:29

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے 5 کیسز سامنے آئے تھے، ان میں 2 افسران اور تین اسٹاف کے لوگ تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ میں کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے وزارت خارجہ میں کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام پازیٹو کیسز والے لوگوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ کیسز آنے کے بعد متعلقہ ایس او پیزکا نفاذ کر دیا گیا ہے جب کہ وزارت خارجہ نے کم از کم افرادی قوت پر کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے 5 کیسز سامنے آئے تھے، ان میں 2 افسران اور تین اسٹاف کے لوگ تھے۔


خبر کا کوڈ: 867086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867086/ترجمان-دفتر-خارجہ-نے-وزارت-میں-کورونا-کیسز-کی-تصدیق-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org